ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کہ ناوبستہ تحریک کا بیان جسے ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی میں مصر کا نمائندہ بورڈ آف گورنر کے آئندہ اجلاس میں پڑھ کر سناۓ گا اس میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایٹمی سلامتی شعبے کے نائب سربراہ ہرمن ناکائرتس کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر ایران کو سراہا گيا ہے۔ واضح رہے کہ بورڈ آف گورنرز کا آئندہ اجلاس بارہ ستمبر کو ویانا میں واقع ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا۔ واضح رہے کہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی نے جون دوہزار دس کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ میں آکر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں ۔ اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایرانی تنصیبات کے معائنے کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام کےقانون سے انحراف کے سلسلے میں کوئي ثبوت نہیں ملا ہے۔............ /169
9 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264743
ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے ایک بار پھر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرامکی حمایت کی ہے۔